Home / Sports / میڈیکل کلیئرنس تک 4پلیئرزکوکھیلنے سے روک دیاگیا

میڈیکل کلیئرنس تک 4پلیئرزکوکھیلنے سے روک دیاگیا

پی سی بی نے میڈیکل کلیئرنس ملنے تک چار کرکٹرز کو کھیلنے سے روک دیا، ان میں بابر اعظم، عماد وسیم، عثمان شنواری اور رومان رئیس شامل ہیں. 8 دیگر کھلاڑیوں کو قومی ٹی 20کپ تک کسی بھی میچ میں شرکت سے گریز کی ہدایت دی گئی ہے، بنگلہ دیش لیگ میں شرکت کے خواہشمند پلیئرز کو مشروط این او سی جاری کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم، عماد وسیم، عثمان شنواری اور رومان رئیس بعض معمولی نوعیت کی انجریز میں مبتلا ہیں، پی سی بی نے ان چاروں کو میڈیکل کلیئرنس ملنے تک کسی بھی کرکٹنگ سرگرمی میں حصہ نہ لینے کی ہدایت دی ہے۔ 11 نومبر سے شیڈول قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سے قبل تک8 دیگر پلیئرز سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ کرکٹ نہ کھیلیں، ان میں کپتان سرفراز احمد، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، شعیب ملک، فہیم اشرف، محمد حفیظ اور فخر زمان شامل ہیں، واضح رہے کہ قائد اعظم ٹرافی کا ساتواں راؤنڈ جمعرات سے ملک کے مختلف شہروں میں شروع ہو رہا ہے.
اس میں مذکورہ پلیئرز کی خدمات ٹیموں کو حاصل نہیں ہوں گی، حفیظ ان دنوں بولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلیے انگلینڈ میں مقیم ہیں۔ دریں اثنا بنگلہ دیش لیگ میں شرکت کے خواہشمند پلیئرز کو مشروط این اوسی جاری کر دیئے گئے ہیں، روانگی کا انحصار قومی ٹی ٹوئنٹی کپ اور ویسٹ انڈیز سے سیریز کا شیڈول فائنل ہونے پرہے۔

Check Also

پی ایس ایل فائنل کے دن 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے روز سیکیورٹی کے لیے 8 ہزاراہلکارتعینات کیے جائیں گے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: