Home / Pakistan / میگا کرپشن کی تفتیش کرنے والا ایف آئی اے کا خصوصی سیل بند

میگا کرپشن کی تفتیش کرنے والا ایف آئی اے کا خصوصی سیل بند

کراچی: ایف آئی اے نے میگا کرپشن اسکینڈلز اور حساس نوعیت کے معاملات کی تفتیش کرنے والا خصوصی سیل بند کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے میگا کرپشن اسکینڈلز اور حساس نوعیت کے معاملات کی تفتیش کرنے والا خصوصی سیل بند کردیا، اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ براہ راست ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو جوابدہ تھا جب کہ سیل کے بند ہونے کے باعث 50 سے زائد تحقیقات اور اہم مقدمات کی تفتیش متعلقہ زونل آفسز کو منتقل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
ایف آئی اے کے بند ہونے والے یونٹ میں اربوں مالیت کے درجنوں میگا کرپشن اسکینڈلز کی تحقیقات بھی التوا کا شکار تھیں، ایف آئی اے یونٹ میں جن کیسز کی تحقیقات التوا کا شکار تھیں ان میں عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کو بیرون ملک سے ملنے والے فنڈز کی تحقیقات اور ایئرمارشل (ر) اصغر خان کا کیس شامل تھا۔ اس کے علاوہ وزارت داخلہ کی جعلی این او سی پر بلٹ پروف گاڑیوں استعمال کرنے کے اجازت ناموں سمیت ای و بی آئی، پی ایس او، اوجی ڈی سی، این آئی سی ایل اور متعدد اداروں میں میگا کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات زیر التوا تھیں۔
واضح رہے کہ ایس آئی یو کے ذمہ داروں پر الزام تھا کہ وہ طویل عرصے سے انتہائی حساس نوعیت کے قومی معاملات کی تحقیقات کو دانستہ طور پر زیر التوا رکھ رہے ہیں۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: