Home / Pakistan / نوازشریف کو31 سالہ اقتدار کے بعد انقلاب کے خواب آرہےہیں،فواد چوہدری

نوازشریف کو31 سالہ اقتدار کے بعد انقلاب کے خواب آرہےہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ترجمان بیرسٹرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو 31 سال اقتدارکے بعد انقلاب کے خواب دکھائی دینے لگے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پاکستان پر 31 سال حکومت کی اور اسی اقتدار کے بل بوتے پر 21 سال تک مقدمات پر کارروائی نہیں ہونے دی، اب قوم کو لوٹنے کے بعد انہیں انقلاب کے خواب دکھائی دے رہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مریم نواز کی ریاستی اداروں کے خلاف مہم ناکام ہوگئی
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف احتساب سے بچنے کے لئے فساد پھیلارہے ہیں اور اداروں پر سازش کا الزام لگا رہے ہیں، لیکن قوم بیدار ہوگئی ہے اور سب جانتی ہے، ادارے بھی فعال ہوچکے ہیں آپ کو قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا ہوگی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف ان لوگوں کا نام بتائیں جنہوں نے ان کے بچوں کو پھنسانے کی سازش کی اور رات و رات مریم نواز کے اکاؤنٹ میں 88 کروڑ روپے بھیجنے کا مشورہ دیا، اربوں کی جائیدادیں آپ کے بچوں کے نام لگوانے کی سازش کا خالق کون ہے، قوم جاننا چاہتی ہے کہ آٹھ سال میں حسن نواز کے نام پر 16 کمپنیوں میں 30 کروڑ کا لین دین کیسے ہوا۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: