Home / Pakistan / نواز شریف نے عدلیہ مخالف تحریک چلائی تو ان کے خلاف نکلوں گا، عمران خان

نواز شریف نے عدلیہ مخالف تحریک چلائی تو ان کے خلاف نکلوں گا، عمران خان

اوکاڑہ: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے عدلیہ کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے، ان سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے کبھی زندگی میں کوئی تحریک چلائی ہے؟

پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پی ٹی آئی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے گزشتہ روز کہا ہے کہ وہ پاکستان کی عدلیہ کے خلاف تحریک چلائیں گے، میں نواز شریف سے سوال کرتا ہوں کہ انہوں نے کبھی زندگی میں کوئی تحریک چلائی ہے؟ کیا ن لیگ نے اس وقت تحریک چلائی جب پرویز مشرف نے نواز شریف کو قید کردیا تھا؟ نواز شریف معاہدہ کرکے باہر چلے گئے لیکن تحریک چلائی کسی نے؟

عمران خان نے ن لیگی رہنماؤں پر تنقید کی کہ اس طرح کے لوگ تحریک نہیں چلاسکتے، نواز شریف اپنے اور میرے مقدمے کا موازنہ نہیں کریں، میں کبھی حکومت میں نہیں رہا جب کہ کرپشن حکومت میں رہ کر کی جاتی ہے؟ خیبر پختون خوا میں آکر میری کرپشن پوچھی جائے اگر کرپشن نکلی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کوئٹہ میں چرچ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے جدوجہد اس لیے کی کہ پاکستان میں اقلیتوں کو بھی انصاف ملے گا، ان کا بنایا ہوا پاکستان ہندوستان سے بہت بہتر ہے کیوںکہ سب جانتے ہیں کہ ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ کیا کچھ ہورہا ہے، ہم سب کو عہد کرنا ہوگا کہ اقلیتوں کو برابر کا شہری بنائیں گے۔

یہ پڑھیں: انصاف کے دو ترازو کے خلاف ملک گیر تحریک چلائیں گے، نواز شریف

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ن لیگ کی حکومت ہے؟ آپ تحریک کس کے خلاف چلائیں گے؟ آپ تحریک چلائیں سب سے پہلے کسان آپ کی تحریک کا ٹماٹروں کے ساتھ استقبال کریں گے، ن لیگ عدلیہ کے خلاف نکلی تو میں ن لیگ کے خلاف نکلوں گا، اگرنواز شریف سمجھتے ہیں کہ عوام ان کے ساتھ ہے تو الیکشن کیوں نہیں کرالیتے؟

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: