Home / Pakistan / نواز شریف کی ریفرنس یکجاکرنےکی درخواست پر نوٹس

نواز شریف کی ریفرنس یکجاکرنےکی درخواست پر نوٹس

اسلام آباد:

احتساب عدالت میں شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسزکے ٹرائل کا باقاعدہ آغاز آج ہوگا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر لندن فلیٹس، فلیگ شپ انویسٹمنٹ کمپنیز اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسزکی سماعت کریںگے۔ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ایک مقدمہ میں نیب کی کارکردگی اوردہرے معیار پرسوالات اٹھنے پرنیب وکیل نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار ، کیپٹن (ر) محمد صفدرکی ضمانت کا حکم جلدہائیکورٹ میں چیلنج کردیا جائے گا۔

عدالت نے کہا کہ نیب نے ملزمان کیخلاف تفریق پر مبنی رویہ اپنا رکھا ہے۔عدالت میں موجود لطیف کھوسہ نے کہا کہ سندھ اور پنجا ب کے لیے نیب کا معیار مختلف ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو اٹھاکرجیل کے اندر پھینکاجاتا ہے جب کہ کیپٹن صفدر اور اسحاق ڈارکے ضمانتی مچلکے لے لیے جاتے ہیں۔اس پر نیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسحق ڈار ،کیپٹن(ر)محمد صفدرکی ضمانتوں کا حکم جلد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا ۔جسٹس مقبول باقرکا کہنا تھا جس کوگرفتارکرنا ہوکرلیا جاتا ہے باقی کو بانڈ لے کر چھوڑدیا جاتا ہے۔آئی این پی کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی تینوں ریفرنسزکو یکجا کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کونوٹس جاری کردیے ہیں،جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔عدالت کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کی کارروائی کو نہیں روک سکتے ۔

عدالت نے تینوں ریفرنسز پر چارج شیٹ کی تفصیلات بھی اگلی پیشی پر طلب کرلی ہیں۔نوازشریف کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ نے استدعا کی کہ تینوں ریفرنسزکو یکجا کرکے فردجرم عائدکی جائے اور 19اکتوبر کو عائد فرد جرم کوکالعدم قراردیا جائے، عدالت نے ٹرائل روکنے کی درخواست پر نیب سے 2نومبر کو جواب طلب کرلیا درخواست میں وفاق اورچیئرمین نیب کوفریق بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ لندن فلیٹس کے حوالے سے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف،مریم نواز اورکیپٹن (ر)صفدر پر 19اکتوبرکو فرد جرم عائدکی گئی تھی۔فلیگ شپ انویسٹمنٹ کمپنیز اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسزمیں صرف نواز شریف پر فرد جرم عائدکی گئی ہے۔

 

ان تینوں ریفرنسز میں نواز شریف کے صاحبزادوں حسین نواز اور حسن نوازکو مفرور قراردیا گیا ہے۔عدالت نے آج 2گواہان کو بیانات ریکارڈکرانے کیلیے طلب کررکھا ہے، ان گواہان کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد شریف خاندان کے وکلا جرح کریں گے۔ عدالت نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں استغاثہ کی گواہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی افسر سدرہ منصورکوجبکہ العزیزیہ سٹیل ملزاور فلیگ شپ کمپنیز ریفرنسز میں استغاثہ کے گواہ جہانگیر احمدکو طلب کررکھا ہے۔ مریم نواز اورکیپٹن(ر) صفدربھی احتساب عدالت میں پیش ہوںگے۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: