Home / Pakistan / نواز شریف کی سیاست ختم، شہباز شریف کو بھی نہیں رہنے دینگے، شیخ رشید

نواز شریف کی سیاست ختم، شہباز شریف کو بھی نہیں رہنے دینگے، شیخ رشید

اوکاڑہ: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ نوازش شریف کی سیاست ختم اب شہبازشریف کو بھی سیاست میں نہیں رہنے دیںگے۔

شیخ رشید نے اوکاڑہ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا ادھرکی ادھرہوجائے، نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی، انہوں نے کہا کہ حدیبیہ کیس میں اسحاق ڈارکوطلب ہی نہیں کیاگیا۔

شیخ رشید نے اعلان کیا کہ راولپنڈی کے جلسے میں خود جمائما کو لاؤںگا جب کہ قوم چاہتی ہے کپتان جمائما کو ملکی سیاست میں لائیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے جلسے میں10 لاکھ افراد نہ ہوئے توسیاست چھوڑدوںگا۔
قبل ازیں نجی ٹی وی سے گفتگو میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ نوازشریف کوحدیبیہ کیس کافیصلہ سن کر دکھ ہوا، اگرعمران خان نااہل ہوجاتا تو ملک میں خانہ جنگی شروع ہوجاتی، ملکی اداروں کا فرض ہے کہ ملک کوتباہی سے بچائیں۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: