Home / Entertainment / نور کے بعد چھوٹی بہن فاریہ بخاری نے بھی شوبز چھوڑ دیا

نور کے بعد چھوٹی بہن فاریہ بخاری نے بھی شوبز چھوڑ دیا

لاہور: فلم اسٹار نور کی محنت رنگ لے آئی، چھوٹی بہن اداکارہ فاریہ بخاری نے بھی شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔
اداکارہ نور نے شوبزکی دنیا سے دوری کے بعد سب سے پہلے اپنی چھوٹی بہن کو دین کی جانب واپسی کا پیغام دیا، جس پرعملدرآمد کرتے ہوئے فاریہ بخاری نے بھی شوبزسرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیارکرلی ہے جبکہ زیرتکمیل ڈرامہ کی شوٹنگ میں حصہ لینے سے انکارکیا۔
اس حوالے سے جب فاریہ بخاری سے رابطہ کیا گیا توانھوں نے ’’ ایکسپریس ‘‘ کوبتایا کہ میری بڑی بہن نورہمیشہ سے ہی میری آئیڈیل رہی ہیں۔ شوبز کی دنیا میں ان سے بہت کچھ سیکھا اوراب جب انھوں نے دین اسلام کی تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ لیا ہے تویہ میرے لیے بھی ایک ہدایت کا سبب بنا ہے۔ جب انھوں نے مجھ سے رابطہ کیا تومیں نے اپنی تمام شوبز سرگرمیوں کو ترک کرتے ہوئے ان کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا اوراب میں اطمینان محسوس کررہی ہوں۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: