Home / Pakistan / نیب ریفرنسز کے خلاف نوازشریف کی درخواست مسترد
application about Nab was cancel

نیب ریفرنسز کے خلاف نوازشریف کی درخواست مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نوازشریف کی نیب ریفرنسز کے خلاف درخواست اعتراضات لگا کر مسترد کردی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے لئے سپریم کورٹ کی جانب سے ایک اور بری خبر آگئی ہے اور نوازشریف کی نیب ریفرنسز کے خلاف پیش کی گئی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کردی گئی ہے۔
نوازشریف نے نیب ریفرنسز کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف پیش اختیار کیا گیا تھا کہ نیب نے مختلف اثاثوں پر احتساب عدالت میں 3 ریفرنسز دائر کئے جب کہ نیب سیکشن 9 کی ذیلی شق 5 کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں ریفرنس ایک ہی دائر ہوتا ہے اور نیب قانون کے تحت اثاثے جتنے ہوں جرم بھی ایک ہی تصور ہوتا ہے لہذٰا عدالت عظمیٰ نیب کی جانب سے دائر کئے گئے 3 ریفرنسز کو ایک ریفرنس میں تبدیل کرنے کا حکم دے۔
سپریم کورٹ نے نوازشریف کی جانب سے دائر کئی گئی درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی ہے، اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار اپنی داد رسی کے لئے فورم کا استعمال کرچکا ہے اور موجودہ درخواست کے ساتھ مطلوبہ سرٹیفکیٹ بھی منسلک نہیں کیا گیا جب کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کے خلاف آئینی درخواست دائر نہیں کی جاسکتی۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: