Home / Pakistan / نیب نے بد عنوان افسران کیخلاف موثر کارروائی نہیں ہوئی، چیئرمین نیب
charman nayyab

نیب نے بد عنوان افسران کیخلاف موثر کارروائی نہیں ہوئی، چیئرمین نیب

اسلام آباد:
قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے اندرونی احتساب کا عمل تو شروع کیا مگر نااہل اور بدعنوان افسران و اہلکاروں کیخلاف موثر انداز سے کارروائی نہیں ہوئی۔

چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد چیئرمین سیکریٹریٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے موقع پرکہا ہے کہ نیب نے اندرونی احتساب کا عمل تو شروع کیا مگر نااہل اور بدعنوان افسران و اہلکاروں کیخلاف موثر انداز سے کارروائی نہیں ہوئی جس کی بدولت نیب کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انھوں نے کہا نیب کے وقار اور ساکھ میں اضافے کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

چیئرمین نے نیب میں گزشتہ 17 سال سے مختلف شکایات کی بنیاد پر انکوائریوں اور تحقیقات پر اب تک قانون کے مطابق کارروائی نہ ہونے پر بھی سوالات اٹھائے۔ انھوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے متعلقہ افسران واہلکاروں کیخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بدعنوان افسروں اور اہلکاروں کی نیب میں کوئی جگہ نہیں، بدعنوانی ایک ناسور ہے، اس ناسورکے خاتمے کیلیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: