Home / Pakistan / نیب کا اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ

نیب کا اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے لندن سے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنسز میں احتساب عدالت کی جانب سے مفرور قرار دیے گئے سابق وزیرخزانہ کو گرفتار کرکے وطن واپس لانے کے لیے انٹرپول سے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا یہ پہلا اجلاس تھا جس میں ملتان میٹرومنصوبہ،پنجاب میں مبینہ طور پر 56 غیرقانونی پبلک لمیٹڈ کمپنیوں میں بدعنوانی اور پی آئی اے طیارہ فروخت کے معاملے کی انکوائری سمیت نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیرمیں مبینہ بدعنوانی پرسی اےاےافسران کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔

Check Also

شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، آصف زرداری

شلاہور: سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کا خون ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: