Home / World / نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح پر قومی کپتان بسمعہ معروف خوشی سے نہال

نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح پر قومی کپتان بسمعہ معروف خوشی سے نہال

لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف تاریخی فتح نے کپتان بسمعہ معروف سمیت سینئر پلیئرز کو باغ باغ کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قومی کپتان نے کہا کہ کیویز کے خلاف بڑی کامیابی پر وہ اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر کریں وہ کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف فتح ٹیم کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، قومی کپتان نے امید ظاہر کی کہ پلیئرز عمدہ کارکردگی کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھیں گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان نے کیویز کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپین شپ میں گرین شرٹس نے کیویز کو تیسرے ون ڈے میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ زیر کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ ادھر4 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھا کر قومی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والی سینئر پلیئر ثنا میر کا کہنا ہے کہ یہ سب تمھہارا کرم ہے آقا ہے کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے۔اپنی ٹویٹ نے انہوں نے قومی ٹیم کی فتح کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: