Home / Tech / ٹریفک کے شور کو 90 فیصد تک کم کرنے والا بیریئر تیار

ٹریفک کے شور کو 90 فیصد تک کم کرنے والا بیریئر تیار

مشی گن: نئی تکنیک سے ٹریفک کےشورکو روکنے میں90 فیصد کامیابی حاصل ہوگئی ہے.
ہائی ویزاور مصروف ترین شاہراہوں پرواقع گھروں کودرپیش مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک کے شورکا ہوتاہے۔ مشی گن یونیورسٹی کے پروفیسرکون ویل وانگ اورمنوج تھوڈا نے اس مسئلے کا حل نکالتے ہوئے ایسا بیریئرایجاد کیا ہے جو ٹریفک کے شورکو 90 فیصد تک کم کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے.
ٹریفک کے شورکو کم کرنے کےلئے شاہراہوں پر عموما کنکریٹ کی دیواروں کو کھڑا کیا جاتا ہے جو زیادہ سودمند ثابت نہیں ہوتیں۔ کنکریٹ کی دیواروں سےٹکرا کر آوازپلٹ جاتی ہے۔ اس تجربےمیں خاطرخواہ کامیابی نہ پانےکےبعد ایک اورتجربہ کیا گیا جس میں خالی کھوکھلے بیریئرز کااستعمال کیا گیا جن میں سوراخ کرکے شورکو روکنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ بھی خاص فائدہ مند نہیں رہا۔

Check Also

چینی کمپنی کا سعودی عرب میں ڈرون ٹیکسی چلانے کا منصوبہ

ریاض: فلائنگ ٹیکسی بنانے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ پہلی ڈرون ٹیکسی سال ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: