Home / Pakistan / ٹھٹھہ میں ڈوبنے والی کشتی کا مالک اور کپتان گرفتار، قتل کا مقدمہ درج

ٹھٹھہ میں ڈوبنے والی کشتی کا مالک اور کپتان گرفتار، قتل کا مقدمہ درج

ٹھٹھہ: موھارا کے قریب سمندر میں ڈوبنے والی کشتی کے مالک اور ناخدا کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے میرپورساکرو کے ساحلی گاؤں موھارا کے قریب 2 روز قبل ڈوبنے والی کشتی کے مالک مبارک کاتیاراور کشی کے کپتان محمد سکھیو خاصخیلی کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ ان کے خلاف تھانہ میرپور ساکرو میں سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں قتل خطا اور غیر محفوظ کشتی میں لوگوں کو سفر کرانے کے الزامات عائد کیے گئے۔

واضح رہے کہ 2 روزقبل موھارا کے قریب سمندرمیں کشتی کے الٹنے سے ایک بچے سمیت 18 افراد جاں بحق جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے تھے۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: