Home / Pakistan / پاکستان بار نے بھی زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی

پاکستان بار نے بھی زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کردی

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جماعت نے بھی قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے قاتل عمران کو سرعام پھانسی دینے کے عمل کی مخالفت کی ہے۔

روزنامہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل کامران مرتضی نے کہا کہ ہمارا قانون اس عمل کی اجازت نہیں دیتا۔ اگر قانون میں ترمیم کی گئی تو ملک کے فائدے میں نہیں جائے گی۔

عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف بہت منفی پروپیگنڈا کیا جائے گا۔ جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان شیخ احسن الدین نے کہا کہ زینب کے قاتل عمران کے خلاف مروجہ قانون کے تحت کارروائی ہونی چاہیے، ملکی قانون سرعام پھانسی کی سزا دینے کی اجازت نہیں دیتا۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: