Home / Sports / پاکستان ہاکی میں بھی تنہائی کا شکار ہونے لگا

پاکستان ہاکی میں بھی تنہائی کا شکار ہونے لگا

لاہور: بھارت نے آئندہ برس شیڈول ہاکی ورلڈ کپ کیلیے پاکستان کے میچ آفیشلز کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔

سیاست کے بعد بھارت پاکستان کو کھیلوں میں بھی عالمی سطح پر تنہا کرنے کی منصوبے پر عمل پیرا ہے، آئندہ برس پاکستان میں شیڈول ایمرجنگ کرکٹ ایشیا کپ کی میزبانی پر سوالیہ نشان لگانے کے بعد اب ہاکی ورلڈ کپ میں بھی پاکستانی امپائرز کی خدمات حاصل کرنے کے قابل ہی نہ سمجھا گیا۔

ذرائع کے مطابق نریندر بٹرا جو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستانی امپائرز کو میگا ایونٹ سے دور رکھا۔ یاد رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ اگلے سال 28 نومبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کیلیے ایف آئی ایچ نے 19 ممالک کے 25 آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے لیکن ان میں ایک بھی پاکستانی شامل نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیکنیکل آفیشلز کی ڈیولپمنٹ پر توجہ نہیں دی اورآفیشلز کو اہمیت نہ دینے کی وجہ سے ایف آئی ایچ نے بھی لفٹ نہیں کرائی۔ امپائر حیدر رسول گزشتہ سال بین الاقوامی سطح پر کئی ایونٹس میں امپائرنگ کرچکے ہیں جن میں ایف آئی ایچ کے ایونٹس بھی شامل ہیں۔ حیدر رسول ورلڈ کپ کے پینل میں شامل ہوسکتے تھے لیکن پی ایچ ایف انھیں پینل میں شامل نہ کراسکی۔

Check Also

پی ایس ایل فائنل کے دن 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے روز سیکیورٹی کے لیے 8 ہزاراہلکارتعینات کیے جائیں گے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: