Home / Pakistan / پاک بحریہ کے نئے کمانڈر کوسٹ اور کمانڈر پاکستان نیوی فلیٹ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

پاک بحریہ کے نئے کمانڈر کوسٹ اور کمانڈر پاکستان نیوی فلیٹ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

راچی:

رئیر ایڈمرل معظم الیاس اور رئیر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بالترتیب پاک بحریہ کی کوسٹل اور فلیٹ کمانڈ کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رئیر ایڈمرل معظم الیاس اور رئیر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بالترتیب پاک بحریہ کی کوسٹل اور فلیٹ کمانڈ کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اس حوالے سے کراچی میں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ جس میں پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس نے 1980 میں پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کی۔ اپنے شاندار کیرئیر کے دوران وہ متعدد کمانڈ اور اسٹاف عہدوں پر تعینات رہے۔ وہ پی این ایس بدر اور پی این ایس بابر کے کمانڈر رہنے کے علاوہ ایران میں نیول اور ائیر اتاشی کی حیثیت سے بھی تعینات رہے ہیں۔ بحیثیت کمانڈر کوسٹ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل وہ لاہور میں کمانڈنٹ پی این وار کالج اور کمانڈر سینٹرل پنجاب کے فرائض انجام دے رہے تھے۔اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں رئیر ایڈمرل معظم کو ہلال امتیاز (ملٹری ) سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: