Home / Pakistan / پاک فوج کی ٹیم نے ایکسرسائزکیمبرین پیٹرول مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا
Pakistan won gold medal

پاک فوج کی ٹیم نے ایکسرسائزکیمبرین پیٹرول مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا

راولپنڈی:

پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں ہونے والے ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانیہ میں ہونے والے ایکسرسائزکیمبرین پیٹرول مقابلوں میں پاک فوج کی ٹیم نے سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ان مقابلوں میں دنیا بھر سے 131 ٹیموں نے برطانیہ میڈویلزکے دشوارپہاڑوں پر پٹرولنگ کی جس میں ٹیموں کو مشکل ٹاسک دیئے جاتے ہیں، جہاں جوان جنگلوں،  پہاڑوں اور ویرانوں میں ضروری آلات اٹھاکرسفرکرتے ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق اس ایکسرسائزکوسب سے مشکل ٹیسٹ مانا جاتا ہے جب کہ پاک فوج کی ٹیم نے چوتھی بار یہ تمغہ جیتا اور گزشتہ سال بھی یہ اعزازپاک فوج کی ٹیم کے حصے میں آیا تھا۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: