Home / Entertainment / پرکشش خواتین میں شامل ہونے پر ماہرہ خان کا منفرد انداز میں شکریہ

پرکشش خواتین میں شامل ہونے پر ماہرہ خان کا منفرد انداز میں شکریہ

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایشیا کی پرکشش خواتین میں اپنا نام شامل ہونے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے لیکن منفرد اندز میں۔

تین روز قبل برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے ایشیا کی 50 پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی تھی جس میں بالی ووڈ کی نامور اداکاراؤں پریانکا چوپڑا، دپیکا پڈوکون اورعالیہ بھٹ کے ساتھ پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کا نام بھی شامل تھا۔ ماہرہ خان نے فہرست میں بھارتی فلم انڈسٹری کی حسین اداکاراؤں ایشوریا رائے، کترینہ کیف اورانوشکا شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان خوبصورت ترین ایشیائی خواتین میں شامل
ماہرہ خان ایشیا کی پرکشش خواتین میں اپنا نام شامل ہونے پر بے انتہا خوش ہیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر انہیں ووٹ کرنے والے تمام افراد کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت مجھے بہت اچھا محسوس ہورہا ہے میرا نام اس فہرست میں تیسری بار شامل ہواہے۔ میرے لیے خوبصورت اور پرکشش ہونے کا مطلب یہ ہے کہ آپ قدرت کی جانب سے دئیے جانے والے رنگ پر اطمینان کا اظہار کریں۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر اورویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک فوٹوشوٹ کے دوران نہایت خوبصورت نظرآرہی ہیں جب کہ انہوں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ اس ویڈیو کو آخر تک دیکھیں۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: