Home / Entertainment / پریانکا چوپڑا بھارت میں ووٹ دینے کے حق سے محروم

پریانکا چوپڑا بھارت میں ووٹ دینے کے حق سے محروم

ممبئی: بھارتی شہر بریلی کی انتظامیہ نے پریانکا چوپڑا کانام ووٹر لسٹ سے خارج کردیا جس کے بعد پریانکابریلی میں حق رائے دہی سے محروم ہوگئی ہیں۔
پریانکا چوپڑا کا شمار بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ کی بھی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ہالی ووڈ میں کام کرنے کے باوجود پریانکا خود کو محب وطن شہری کہتی ہیں اور اکثر بھارت سے محبت کا مظاہرہ بھی کرتی رہتی ہیں۔ تاہم بھارتی حکومت پریانکا کے بارے میں ایسا نہیں سوچتی جب ہی تو ان کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کرکے انہیں اور ان کی والدہ کوووٹ دینے کے حق سے محروم کردیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا کو بھارتی ترنگے سے پھانسی لگانے کا مشورہ
بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا بھارتی شہر بریلی میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں ۔ تاہم 2000 میں مس ورلڈ کا تاج اپنے نام کرنے کے بعد پریانکا اور ان کا خاندان بریلی چھوڑ کر ممبئی میں آباد ہوگیا اور گزشتہ 17 سالوں سے وہیں مقیم ہے۔ بریلی کی انتظامیہ نے پریانکا اور ان کے گھر والوں کے نام ہی ووٹر لسٹ سے خارج کردیئے، جس کے بعد اب وہ بریلی میں ہونےو الے بلدیاتی الیکشن میں حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گی۔

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: