Home / Pakistan / پشاور میں سائیکل سواروں کے بھی چالان کٹنے لگے

پشاور میں سائیکل سواروں کے بھی چالان کٹنے لگے

پشاور: ٹریفک پولیس نے سائیکل چلاتے ہوئے موبائل کے استعمال پر 200 روپے کا جرمانہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں ٹریفک پولیس نے اب سائیکل سواروں کے چالان بھی کاٹنا شروع کردیئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے سائیکل سوار کا کہنا تھا کہ پولیس نے سائیکل چلاتے ہوئے روکا اور 200 روپے کا چالان ہاتھ میں تھما دیا، چالان میں گاڑی کا نمبر اور لائسنس کا ذکر تک نہیں تھا اور جب پولیس اہلکار سے چالان کا پوچھا تو اس نے بتایا کہ سائیکل چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: