Breaking News
Home / Pakistan / پشاور میں 15 لاکھ ادھار واپس مانگنے پر خواجہ سرا قتل

پشاور میں 15 لاکھ ادھار واپس مانگنے پر خواجہ سرا قتل

پشاور: پشاور میں مبینہ طور پر رقم کے تنازع پر افغان مہاجر نے خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پشاور میں مبینہ طور پر رقم کے تنازع پر افغان مہاجر نے28 سالہ خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جب کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق خیبر سپر مارکیٹ میں کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر خواجہ سرا اختر زمان عرف سپوگمی پر مسلح شخص نے کمرے میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ 3 گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تاہم ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
مقتول خواجہ سرا کے بھائی شیر افضل نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بھائی نے اپنے دوست اسلحہ ڈیلر وسیع اللہ کو کاروبار کیلئے 15 لاکھ روپے قرض دیا تھا جس کا مطالبہ کرنے پر اسے فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔

Check Also

کراچی میں پولیس اورڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، شہری جاں بحق

کراچی: شاہراہ فیصل پرپولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک شہری ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: