Home / Business / پنجاب میں اوبراورکریم سے منسلک گاڑیوں کے لئے نئی پالیسی تیار

پنجاب میں اوبراورکریم سے منسلک گاڑیوں کے لئے نئی پالیسی تیار

پنجاب میں اوبراورکریم سے منسلک گاڑیوں کے لئے نئی پالیسی تیار

شیئررائیڈنگ گاڑیوں کے کمرشل ہونے سے کرایوں میں اضافہ ہوگا: فوٹو: فائل
لاہور: پنجاب میں اوبر اور کریم سمیت شیئررائیڈنگ گاڑیوں کے لئے نئی پالیسی تیارکرلی گئی ہے جس کے تحت نجی گاڑیوں کے کمرشل ہونے سے کرایوں میں اضافہ ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں اوبر اور کریم سمیت تمام آن لائن شیئررائیڈنگ سروسزسے منسلک گاڑیوں کے لئے نئی پالیسی تیارکرلی گئی ہے، اس سلسلے میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، محکمہ ٹرانسپورٹ اورمحکمہ ایکسائز نے پالیسی تجاویزصوبائی حکومت کو ارسال کردیں جس کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

نئی پالیسی کے تحت شیئررائیڈنگ گاڑیوں کے مالکان کو اپنی گاڑیوں کی کمرشل رجسٹریشن کروانا ہوگی اور ان گاڑیوں کا کمرشل ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا، یہ شیئر رائیڈنگ گاڑیاں عارضی طور پر کمرشل رجسٹرڈ ہوسکیں گی اور گاڑی کا مالک جب چاہے اس کی کمرشل رجسٹریشن ختم کرواسکے گا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: اسلام آباد میں آن لائن کیب سروسز کیخلاف احتجاج

شیئررائیڈنگ گاڑیوں کے کمرشل ہونے سے کرایوں میں اضافہ ہوگا اوراس اقدام سے شہریوں کو محفوظ ، آرام دہ اورسستے سفرکی سہولت مہنگی پڑجائے گی۔

واضح رہے کہ چند ماہ پہلے شیئرائیڈنگ گاڑیوں کے کمرشل استعمال کی بنیاد پرلاہور،کراچی اوراسلام آباد میں یہ سروسزمعطل کردی گئی تھیں۔

Check Also

پاکستان میں معاشی ترقی کا عمل جاری رہے گا، ورلڈ بینک

اسلام آباد: عالمی بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2017-18 کیلیے پاکستان کی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: