Home / Entertainment / پوجا بھٹ اور ان کے شوہر میں علیحدگی کیوں ہوئی؟
pooja butt

پوجا بھٹ اور ان کے شوہر میں علیحدگی کیوں ہوئی؟

دلی:
بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ کی شادی 10 سال تک رہی لیکن پھر اچانک طلاق ہوگئی تاہم آج تک شاید بہت ہی کم لوگوں کو اس بات کا پتہ ہے کہ  اداکارہ کی طلاق کیوں ہوئی۔

بھارتی اداکارہ اور ہدایت کار پوجا بھٹ کا نام ماضی میں بالی وڈ کے کئی نامور اداکاروں کے ساتھ لیا جاتا رہا ہے تاہم فلم ’پاپ‘ کے بعد پوجا بھٹ نے منیش مکھیجا سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا، دونوں کی شادی 11 سال تک قائم رہی جس کے بعد پوجا بھٹ نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا

ایک انٹرویو میں پوجا بھٹ کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کی زندگیوں میں بہت فرق تھا اور ہم دونوں جھوٹ کی دنیا میں رہ رہے تھے اور اسی وجہ سے ہم نے علیحدگی کا اعلان کیا، بھارتی میڈیا کے مطابق منیش مکھیجا پوجا بھٹ کا پہلا پیار تھے اور اسی وجہ سے وہ انہیں شادی کے بعد بھی نہیں بھول سکیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پوجا بھٹ کے سابقہ شوہر منیش مکھیجا کو شراب نوشی کی بہت عادت تھی جس کے باعث وہ پوجا بھٹ کے ساتھ مار پیٹ بھی کرتے تھے تاہم ایک دن پوجا کے بھائی کو اس بات کے بارے میں علم ہوگیا تھا جس پر راہول بھٹ نے منیش کی پٹائی کردی جس کے بعد منیش مکھیجا نے پوجا بھٹ سے علیحدگی اختیار کرلی

Check Also

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں پابندی

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی سماجی موضوع پر مبنی فلم’’پیڈمین‘‘پر پاکستان میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: