Home / Sports / پچ فکسنگ اسکینڈل میں بھارتی اینٹی کرپشن یونٹ بھی زیر عتاب آگیا

پچ فکسنگ اسکینڈل میں بھارتی اینٹی کرپشن یونٹ بھی زیر عتاب آگیا

گراؤنڈ اسٹاف کی کڑی نگرانی شروع،کیوریٹرز کا معاوضوں میں اضافے کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل
لکھنؤ:  بھارت میں پچ فکسنگ اسکینڈل کے بعد اینٹی کرپشن یونٹ بھی زیر عتاب آگیا۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ون ڈے سے قبل میزبان وینیو پونے میں پچ فکسنگ اسکینڈل سامنے آیا، اس کی وجہ سے سینئر کیوریٹر پانڈورنگ سالگونکر کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑے، انھیں ایک ٹی وی چینل نے اسٹنگ آپریشن میں بے نقاب کیا تھا۔

بورڈ کے سیکریٹری امیتابھ چوہدری نے کہاکہ کسی بھی غیرمتعلقہ شخص کو وکٹ تک رسائی کی اجازت نہیں اور ایسی چیزوں کی روک تھام اینٹی کرپشن یونٹ کا کام ہے، لازمی طور پر ان سے جواب لینا ہوگا، ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ اے سی یو کے چیف نیراج کمار اورساتھی سب ہی اس معاملے میں جوابدہ ہیں۔

Check Also

سرفراز احمد نے شکست کو مایوس کن قرار دیدیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چوتھے میچ میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: