Home / Sports / پچ فکسنگ پر ٹویٹ کرنے پر شعیب اختر بھارتیوں کے مذاق کا نشانہ بن گئے

پچ فکسنگ پر ٹویٹ کرنے پر شعیب اختر بھارتیوں کے مذاق کا نشانہ بن گئے

کراچی: بھارت میں ہونے والی پچ فکسنگ کی خبر پر ٹویٹ کرنے والے سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر کو بھارتیوں نے مذاق کا نشانہ بنادیا۔
شعیب اختر نے ٹویٹ کیاکہ میں یہ خبر سن کر حیران رہ گیا اور مجھ سے کچھ بولا بھی نہیں گیا۔ اگر پچ فکسنگ افواہ یا کوئی مذاق بھی ہے تب بھی ایسی چیزوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے کیونکہ کرکٹ کا کھیل پہلے ہی کافی بدنام ہوچکا ہے۔
اس پر بھارتی شائقین کی جانب سے ان کا خوب مذاق اڑایا گیا، کسی نے کہا کہ آپ کے ملک کے کرکٹرز تو جیل کی سیر کرآئے ہیں، ان پر حیرت کا دھچکا نہیں لگا تھا۔
ایک نے کہا کہ کرکٹ تو اسی وقت بدنام ہوگئی تھی جب عامر کو پانچ برس بعد ’دیش بھگتی‘ کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ کرکٹ میں واپس لایا گیا تھا۔

Check Also

سرفراز احمد نے شکست کو مایوس کن قرار دیدیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چوتھے میچ میں ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: