Home / Sports / پی ایس ایل تھری کے لیے کمنٹری پینل کا انتخاب

پی ایس ایل تھری کے لیے کمنٹری پینل کا انتخاب

لاہور: پی ایس ایل تھری کے لیے کمنٹری پینل کا انتخاب کر لیا گیا، پہلے 2 سیزنز کی طرح تیسرے ایڈیشن میں بھی دنیا کے بہترین کمنٹیٹرز کو لایا گیا ہے۔

پاکستان کے مایہ ناز کمنٹیٹر رمیز راجہ کے ساتھ ڈینی موریسن، ایلن ولکنز اور بازید خان شامل ہیں جب کہ بعد ازاں انہیں سابق آسٹریلوی اسٹارز مائیکل سالٹر اور ڈیمن فلیمنگ بھی جوائن کریں گے، ویسٹ انڈیز کے سابق اوپننگ بیٹسمین ڈیرن گنگا بھی پی ایس ایل کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ایس ایل 3 کا شیڈول جاری، 22 فروری کو دبئی میں آغاز
واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہوگا، 2 پلے آف میچز لاہور جب کہ ایونٹ کا فائنل 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہے۔

Check Also

پی ایس ایل فائنل کے دن 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے روز سیکیورٹی کے لیے 8 ہزاراہلکارتعینات کیے جائیں گے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: