Home / Pakistan / پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، چینی سفیر

پی ٹی آئی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، چینی سفیر

اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔

پاکستان میں چین کے سفیر یائو جنگ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں جہانگیر ترین، علیم خان، ڈاکٹر شہزاد وسیم، فواد چوہدری، شاہ فرمان، عامر کیانی اور اسحٰق خاکوانی بھی موجودتھے، ملاقات میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک قومی رہنما ہیں، ان سے ملاقات پر بہت مسرت ہوئی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، چین پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ قریبی تعلقات کے خواہاں ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سیاست سے بالا تر ہے، پاکستان چین دوستی کی جڑیں ان کے عوام میں ہیں، سی پیک ایک قومی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور اس پر مکمل اعتماد ہے، تحریک انصاف سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت جاری رکھے گی، پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے، افغانستان کا امن پاکستان کے امن میں پنہاں ہے، عمران خان نے کہا کہ وہ مارچ کے اواخر یا اپریل کے اوائل میں چین کا دورہ کرینگے۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: