Home / Pakistan / پی ٹی وی سینٹر پشاور کی عمارت میں آتشزدگی پی ٹی وی سینٹر پشاور کی عمارت میں آتشزدگی

پی ٹی وی سینٹر پشاور کی عمارت میں آتشزدگی پی ٹی وی سینٹر پشاور کی عمارت میں آتشزدگی

پشاور: پی ٹی وی سینٹر کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کئی دفاتر جل گئے اور سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کینٹ کے علاقے میں واقع پی ٹی وی سینٹر کی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کئی دفاتر جل گئے اور پی ٹی وی اسٹوڈیو کے اسٹور میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ نے عمارت کا ایک حصہ لپیٹ میں لے لیا تھا جس کے بعد فائربریگیڈ کی 8 گاڑیاں اور 40 اہلکار آگ بجھانے میں مصروف رہے تاہم آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ فوری طبی امداد کے لیے ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینس بھی موقع پر موجود ہیں۔
دوسری جانب جی ایم پی ٹی وی پشاور سینٹر نے بتایا کہ آگ عمارت کے ڈیزائن سیکشن میں لگی۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: