Home / Pakistan / چند لوگوں کے وفاداریاں تبدیل کرنے سے فرق نہیں پڑتا،سعدرفیق

چند لوگوں کے وفاداریاں تبدیل کرنے سے فرق نہیں پڑتا،سعدرفیق

کوئٹہ / لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ سبی ہرنائی ریلوے سیکشن کو بحال کردیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سبی ہرنائی ریلوے سیکشن کو بحال کردیا جس کا آج افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ژوب سیکشن کی فزیبلٹی تیار کرلی ہے جسے اٹک کے ساتھ ملایا جائے گا، پاک ایران ٹریک کی بحالی کیلیے روس نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، لوڈشیڈنگ ختم کی، تمام کام زمین پر نظرآرہے ہیں، آئین اور جمہوریت کی حکمرانی پر اپنا بیانیہ تبدیل نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا (ن) لیگ متحد ہے چند لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرنے سے فرق نہیں پڑتا۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: