Home / Pakistan / چکوال میں بس کھائی میں گرنے سے 24 افراد جاں بحق

چکوال میں بس کھائی میں گرنے سے 24 افراد جاں بحق

چکوال: پنجاب کے ضلع چکوال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 24 افراد جاں بحق اور 66 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ چکوال کی تحصیل کلرکہار میں ڈھوک پٹھان کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث پلُ سے نیچے کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 66 سے زائد زخمی ہوگئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پنجاب میں شدید اسموگ سے معمولات زندگی درہم برہم
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا جب کہ زخمیوں میں سے 13 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے سبب اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
مسافر بس کوہاٹ سے رائیونڈ جارہی تھی جس میں 90 سے زائد افراد سوار تھے، بس میں سوار مسافروں کا تعلق تبلیغی جماعت سے تھا جو اجتماع میں شرکت کے لیے رائیونڈ جارہے تھے۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: