Home / Sports / چیرمین سری لنکن بورڈ نے دوبارہ دورہ پاکستان کی خوشخبری سنادی

چیرمین سری لنکن بورڈ نے دوبارہ دورہ پاکستان کی خوشخبری سنادی

لاہور: سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر سماتھی پالا نے کہا ہے کہ پاکستان کو سپورٹ کرنے اور یہ بتانے کیلیے آئے ہیں کہ یہاں سکیورٹی کی صورتحال سے پوری طرح مطمئن ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر سماتھی پالا نے کہا کہ پاکستان آ کر بہت خوش ہیں، ہم یہاں شائقین کیلیے آئے ہیں اور دوبارہ بھی آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کا ایک بہت بڑا ملک ہے، اسے نظر انداز نہیں کر سکتے، پاکستان کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے، یہاں باصلاحیت کرکٹرز موجود ہیں۔
سماتھی پالا نے کہا کہ سری لنکا نے 1996 میں ورلڈ کپ یہیں جیتا تھا، لاہور آمد پر خوش ہیں اور سری لنکن ٹیم جلد دوبارہ بھی دورہ کرے گی، امید ہے آج کا میچ اچھا ہو گا، کوئی ہارتا ہے اور کوئی جیتتا ہے لیکن دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بھائیوں کی طرح برقرار رہتے ہیں، یہ بھائی چارہ قائم رہنا چاہیے۔

Check Also

پی ایس ایل فائنل کے دن 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے روز سیکیورٹی کے لیے 8 ہزاراہلکارتعینات کیے جائیں گے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: