Home / Pakistan / چیف جسٹس آف پاکستان نے قصور واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس آف پاکستان نے قصور واقعے کا ازخود نوٹس لے لیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے قصور میں 8 سالہ زینب کے لرزہ خیز قتل کا از خود نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس نے قصور میں انسانیت سوز واقعے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

اس سے قبل قصور میں کم سن زینب سے زیادتی و قتل کے خلاف شہر میں احتجاج کرنے والے مشتعل مظاہرین پر پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ ننھی زینب کے والد نے انصاف کی فراہمی تک بیٹی کی تدفین کرنے سے انکار کردیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ آرمی چیف کی فوج کو زینب کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد کی ہدایت

واضح رہے کہ قصور میں 8 سالہ بچی زینب کو 5 روز تک زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا گیا جب کہ ملزمان نے بچی کی لاش کو کچرا کنڈی میں پھینک دیا۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: