Home / Business / چینی برآمد کنندگان کو 20 ارب سبسڈی دینے کی منظوری

چینی برآمد کنندگان کو 20 ارب سبسڈی دینے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے چینی کی برآمد پر برآمد کنندگان کو20 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے بااثر شوگر ملز مالکان کونوازنے کے لیے نہ صرف چینی کی برآمد کی اجازت دی گئی ہے بلکہ حکومت اس پرسبسڈی بھی دے رہی ہے۔ چینی کی برآمد سے مقامی سطح پرچینی کی قیمت میں اضافہ ہوگا اور سبسڈی کی مدمیں دی جانے والی رقم کا بوجھ بھی عوام پر پڑیگا جب کہ شوگرملز مالکان ایک سال میں 45 ارب روپے کا فائدہ حاصل کریںگے۔
ذرائع نے بتایاکہ شوگرملزمالکان میں زیادہ ترسیاسی جماعتوںکی نمائندگی موجودہے جس سے ملزمالکان فائدہ اٹھارہے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ ملک میںچینی وافرمقدارمیںہونے کے باوجودبھی عوام کومہنگے داموں چینی خریدنی پڑے گی ۔

Check Also

پاکستان میں معاشی ترقی کا عمل جاری رہے گا، ورلڈ بینک

اسلام آباد: عالمی بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2017-18 کیلیے پاکستان کی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: