Home / Tech / چینی خلائی اسٹیشن خلا میں بے قابو
china satellite out of control

چینی خلائی اسٹیشن خلا میں بے قابو

بیجنگ:
چین کا خلائی اسٹیشن اب بے قابو ہوچکا ہے اور بہت جلد زمین کی جانب گرے گا لیکن خیال ہے کہ اس کا بہت بڑا حصہ زمینی فضائی رگڑ سے جل کر زمین چھونے سے پہلے ہی ختم ہوجائے گا۔

2011 میں چینی خلائی ماڈیول تیانگونگ اول زمینی مدار میں بھیجا گیا تھا جو ایک اہم مشن تھا۔ تاہم گزشتہ سال ستمبر میں چینی ماہرین لاکھ کوشش کے باوجود بھی اسے قابو نہیں کرپارہے تھے۔ اب خدشہ ہے کہ ساڑھے آٹھ ٹن وزنی یہ خلائی اسٹیشن چند ماہ کے اندر اندر زمین کا رخ کرے گا۔

اندازہ ہے کہ اکتوبر 2017 سے اپریل 2018 کے درمیان کسی وقت میں یہ خلائی جہاز زمین پر گرجائے گا لیکن اس کے بہت تھوڑے ٹکڑے ہی زمین تک پہنچ پائیں گے۔ دوسری جانب کوئی نہیں جانتا کہ زمین پر یہ کس جگہ گرے گا۔  تاہم اس وقت یہ ہر چکر میں اپنا مدار چھوٹا کرتا جارہا ہے اور اس ہفتے اس کی زمین سے قربت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

Check Also

چینی کمپنی کا سعودی عرب میں ڈرون ٹیکسی چلانے کا منصوبہ

ریاض: فلائنگ ٹیکسی بنانے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ پہلی ڈرون ٹیکسی سال ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: