Home / World / چین میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، 18 افراد ہلاک

چین میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، 18 افراد ہلاک

شنگھائی: مشرقی صوبے انوہی میں ٹریفک حادثے کے دوران 18 افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے مشرقی صوبے انوہی کے شہر فویانگ میں ہائی وے پرسفر کے دوران فوگ کے باعث دو گاڑیوں میں تصادم ہوا، پیچھے سے آنے والی تیز رفتار گاڑیاں بھی ان سے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جب کہ 21 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے میں 30 سے زائد گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا، 7 گاڑیاں مکمل طور پرتباہ ہو گئیں، حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: