Home / Tech / چین کا تھیم پارک جہاں آپ اڑن طشتری کی سیر کرسکتے ہیں

چین کا تھیم پارک جہاں آپ اڑن طشتری کی سیر کرسکتے ہیں

چین کا تھیم پارک جہاں آپ اڑن طشتری کی سیر کرسکتے ہیں

320 ایکڑ پر پھیلا ہوا یہ سائنس فکشن تھیم پارک جلد ہی دنیا بھر سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہوگا۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)
بیجنگ: چین میں ایک ارب پاؤنڈ کی لاگت سے تیار کیا جانے والا سائنس فکشن تھیم پارک اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے جہاں سیاح اڑن طشتریوں میں بیٹھ کرسکیں گے۔ پارک کی تعمیر کا موجودہ مرحلہ اگلے سال دسمبر تک مکمل ہوجائے گا۔

یہ سائنس فکشن تھیم پارک چین کے صوبے گوئی ژو میں 320 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اسے ’’اورینٹل ٹائمز میڈیا‘‘ کے اینی میشن یونٹ نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس پر ایک ارب پاؤنڈ یعنی تقریباً 143 ارب پاکستانی روپے کی لاگت آئے گی۔

یہاں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے 750 ٹن فولاد سے 174 فٹ بلند ’’ٹرانسفارمر‘‘ کا شاہکار مجسمہ بطورِ خاص دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے جس کے بارے میں امید ہے کہ یہ سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بن سکے گا۔ علاوہ ازیں ویڈیو گیمز کے شائقین کےلیے بھی حیران کردینے نظارے اس سائنس فکشن پارک میں دیکھے جاسکیں گے۔

Check Also

چینی کمپنی کا سعودی عرب میں ڈرون ٹیکسی چلانے کا منصوبہ

ریاض: فلائنگ ٹیکسی بنانے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ پہلی ڈرون ٹیکسی سال ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: