Home / World / ڈاکٹر ذاکرنائیک پرمذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں چارچ شیٹ فائل

ڈاکٹر ذاکرنائیک پرمذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں چارچ شیٹ فائل

ممبئی : مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں پر چارچ شیٹ فائل کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی این آئی اے کی جانب سے مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے اور نفرت انگیز تقاریر کےالزام میں ممبئی کی عدالت میں چارج شیٹ فائل کی گئی ہے جب کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی جائیداد بھی ضبط کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق این آئی اے نے چارچ شیٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک پر الزامات لگاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلاف دستاویزی، تیکنیکی اور فارنزک کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں جو اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک بھارت میں رہنے والے دیگر مذہبی گروہوں کے درمیان مذہبی منافرت پھیلانے کے مرتکب ہوئے ہیں جب کہ اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن آئی آرایف اور ہارمنی میڈیا پرائیوٹ ایچ ایم پی ایل کی مدد سے دیگر مذاہب اور ان کے عقائد کی تضحیک کے بھی مرتکب ہوئے ہیں۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: