Home / Entertainment / کترینہ کیف کا کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ سے متعلق اہم انکشاف

کترینہ کیف کا کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ سے متعلق اہم انکشاف

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ کترینہ کیف نے شاہ رخ خان کی نئی فلم ’زیرو‘ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پہلے فلم کا نام ’زیرو نہیں بلکہ ’کترینہ میری جان‘ تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے شاہ رخ خان کی نئی فلم ’زیرو‘ سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے اس فلم کا نام ’زیرو‘ نہیں تھا بلکہ ’کترینہ میری جان ‘ تھا کیوں کہ فلم کی پوری کہانی میرے گرد گھوم رہی تھی۔

کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ فلم کی کاسٹ بھی پہلے مختلف تھی اور شاہ رخ خان کا نام فلم میں دور دور تک نہیں تھا لیکن بعد میں سب کچھ تبدیل کردیا گیا پر مجھے بہت خوشی ہے کہ فلم ’زیرو‘ میں انڈسٹری کے بہترین اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر رہی ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کنگ خان کی فلم ’زیرو ‘ کے ٹیزر نے دھوم مچادی

واضح رہے کہ فلم ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ اُن کے مد مقابل کترینہ کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جب کہ فلم رواں سال 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Check Also

سونم کپور شادی کے سوال پر بھڑک اٹھیں

ممبئی: سونم کپور کی شادی آج کل بھارتی میڈیا کا سب سے بڑا موضوع بنی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: