Home / Pakistan / کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں پیر کو بارش ہوسکتی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے پنجاب کے بعد اب کراچی میں بھی بارش کی نوید سنا دی ہے۔ گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ بارشوں کا سسٹم اتوار کو پاکستان میں داخل ہوجائے گا جس کی وجہ سے ملک کے چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے درجنوں شہروں میں بارش کا امکان ہے جب کہ اسی سلسلے کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہوسکتی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی نوید سنادی
محکمہ موسمیات نے اب شہر قائد میں بھی بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغرب سے آنے والا بارشوں کا سسٹم اتوار کی رات پاکستان میں داخل ہوگا اور کراچی میں پیر کو بوندا باندی ہوسکتی ہے جب کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے داخل ہونے والے سسٹم کے باعث بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، سبی، نصیرآباد اور مکران ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوسکتی ہیں۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: