Home / Pakistan / کراچی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

کراچی میں مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: شہر قائد کے علاقے ناردرن بائی پاس پر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب بس اور ٹرک میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی تاہم تمام زاویوں سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: