Home / Pakistan / کراچی میں پولیس اورڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، شہری جاں بحق

کراچی میں پولیس اورڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، شہری جاں بحق

کراچی: شاہراہ فیصل پرپولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک شہری جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں شاہراہ فیصل کارساز پر4 ڈاکو ایئرپورٹ سے آنے والے شہری سے لوٹ مارکررہے تھے کہ پولیس موقع پرپہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نےفائرنگ کردی جس کی زد میں آکر ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی ہوگئے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ 2 ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہری کی شناخت مقصود کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا اورمفرورملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: