Home / Entertainment / کرداروں کے لیے وزن میں اضافہ کرنے والے اداکار

کرداروں کے لیے وزن میں اضافہ کرنے والے اداکار

ممبئی: آپ نے اداکاروں کو کردارکے مطابق وزن میں کمی کرتے ہوئے تو کئی بار دیکھا اور سنا ہوگا تاہم یہ اداکارکرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے اپنے وزن میں اضافہ کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔
بالی ووڈ میں کئی ایسی مثالیں موجود ہیں جنہوں نے خود کو کردار میں ڈھالنے کے لیے اپنے وزن میں بےتحاشہ اضافہ کیا بعدازاں کڑی محنت اور مسلسل کوشش کے بعد وزن میں کمی کرکے دیکھنے والوں کو حیران بھی کیا۔ اس کی سب سے بڑی مثال اداکار سلمان خان، عامر خان اور اداکارہ ودیا بالن ہیں جنہوں نے کرداروں کی ڈیمانڈ کے مطابق نہ صرف اپنے وزن میں اضافہ کیا بلکہ شوٹنگ کے اختتام کے بعد وزن میں کمی کرکے سب کو حیران بھی کیا۔

Check Also

سونم کپور شادی کے سوال پر بھڑک اٹھیں

ممبئی: سونم کپور کی شادی آج کل بھارتی میڈیا کا سب سے بڑا موضوع بنی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: