Home / Pakistan / کرم ایجنسی کے قریب افغان علاقے میں ڈرون حملہ، 20 افراد ہلاک
bomb attack

کرم ایجنسی کے قریب افغان علاقے میں ڈرون حملہ، 20 افراد ہلاک

ہنگو / پشاور:

کرم ایجنسی سے ملحقہ افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملے میں کم ازکم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے سرحدی علاقے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا اور 4 سے 6 میزائل داغے گئے۔ حملے میں ابتدائی طور پر 5 افراد کی ہلاکت کی اطلاع تھی تاہم رات گئے ذرائع نے 20 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حملے کے بعد ملبے سے کئی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

کرم ایجنسی کے قریب افغان علاقے میں ڈرون حملہ، 20 افراد ہلاک

کرم ایجنسی کے قریب افغان علاقے میں ڈرون حملہ، 20 افراد ہلاک
شیئرٹویٹ
ویب ڈیسک / خبر ایجنسیاں  پير 16 اکتوبر 2017

شیئرٹویٹتبصرےمزید شیئر

کرم ایجنسی سے متصل افغان علاقے نری کنڈاؤ میں ایک گھر کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ۔ فوٹو : فائل
ہنگو / پشاور: کرم ایجنسی سے ملحقہ افغان سرحدی علاقے میں ڈرون حملے میں کم ازکم 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے سرحدی علاقے میں ایک گھر کو نشانہ بنایا اور 4 سے 6 میزائل داغے گئے۔ حملے میں ابتدائی طور پر 5 افراد کی ہلاکت کی اطلاع تھی تاہم رات گئے ذرائع نے 20 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ حملے کے بعد ملبے سے کئی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

 

سرکاری ذرائع نے بتایا امریکی ڈرون طیاروں نے کرم ایجنسی سے متصل افغان علاقے نری کنڈاؤ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس سے مکان مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ڈرون طیاروں نے حقانی نیٹ ورک کے کمانڈر کے زیر استعمال گھر کو نشانہ بنایا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہے اور اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ ڈرون حملہ پاکستانی علاقے میں ہوا ہے یا افغانستان میں۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: