Home / World / کرپشن کے الزام میں گرفتار سعودی شہزادہ مطعب بن عبداللہ کو رہا کردیا گیا

کرپشن کے الزام میں گرفتار سعودی شہزادہ مطعب بن عبداللہ کو رہا کردیا گیا

ریاض: گرفتار سعودی شہزادوں میں سے ایک شہزادہ مطعب بن عبداللہ کو رہا کردیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کرپشن کے الزام میں گرفتار سعودی شہزادوں میں سے ایک شہزادہ مطعب بن عبداللہ کو ایک ارب ڈالر کے عوض رہا کردیا گیا ہے جب کہ شہزاد مطعب کے علاوہ مزید تین افراد نے بھی ڈیل کرلی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی نیشنل گارڈ کے سابق سربراہ شہزادہ مطعب کو گزشتہ دنوں کرپشن کے خلاف کارروائی کے دوران دیگر شہزادوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: