Home / Sports / کرکٹ کی بہاریں لوٹ آئیں، شائقین کے چہرے کھل اُٹھے

کرکٹ کی بہاریں لوٹ آئیں، شائقین کے چہرے کھل اُٹھے

لاہور: پاکستان میں کرکٹ کی بہاریں لوٹ آئیں اور اسی کے ساتھ شائقین کے چہرے بھی خوشی سے کھل اٹھے۔
پی ایس ایل فائنل، ورلڈ الیون سے سیریز اور اب سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے ذریعے ملک میں کرکٹ کی بہاریں لوٹ آئی ہیں، پاکستانی شائقین کے چہرے بھی کھل اٹھے، گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں انھوں نے سری لنکن کٹس اور جھنڈوں کے ساتھ مہمان ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور بھرپور حوصلہ افزائی کی، شائقین نے بڑی تعداد میں مہمان پلیئرز کی تصاویر اور انھیں خراج تحسین پیش کرنے کیلیے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
دریں اثنا چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایشیا کپ ایمرجنگ پلیئر پاکستان میں ہوگا، اس میں 6 ممالک شامل ہوں گے، ان میں سے 5 آئی سی سی ممبرز پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور بھارت شامل ہیں،چھٹا ملک کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے آئے گا، ملک میں یہ میچز ایک سے زیاد ہ مقامات پر کرائے جائیں گے، ہم پُرامید ہیں کہ بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی،انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل اور ورلڈ الیون کے خلاف سیریز ایک بڑی کامیابی تھی، اب سری لنکن ٹیم کی آمد قومی کرکٹ کیلیے تاریخی لمحہ ہے جس کے لیے سری لنکن کرکٹ بورڈ اور ان کی حکومت کے مشکور ہیں۔

Check Also

پی ایس ایل فائنل کے دن 8 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے

کراچی: پی ایس ایل فائنل کے روز سیکیورٹی کے لیے 8 ہزاراہلکارتعینات کیے جائیں گے ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: