Home / World / کشمیر پر بھارت کے قبضے کو 70 سال، دنیا بھر میں کشمیریوں کا یوم سیاہ

کشمیر پر بھارت کے قبضے کو 70 سال، دنیا بھر میں کشمیریوں کا یوم سیاہ

سری نگر: کشمیر پر بھارت کےغاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیری آج دنیا بھرمیں یوم سیاہ منا رہے ہیں۔
جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔ بھارت مخالف ریلیاں روکنے کے لیے مقبوضہ وادی میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ قابض انتظامیہ نے میر واعظ عمرفاروق، سید علی گیلانی، یسین ملک سمیت پوری حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند کردیا ہے اور انہیں نماز جمعہ میں بھی شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی۔
امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری تارک وطن اپنی سرزمین پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں احتجاجی ریلیوں، جلسے جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ لندن میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یوکے کی جانب سے سیمینار منعقد کیا گیا جس سے برطانوی ارکان پارلیمنٹ لارڈ نذیر، لارڈ قربان، کرس لزلی اور دیگر سماجی شخصیات نے خطاب کیا اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی۔

Check Also

بابری مسجد شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 مساجد بنا دیں

نئی دہلی: بابری مسجد کو شہید کرنے والے سکھ نے قبول اسلام کے بعد 90 ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: