Home / Pakistan / کمرہ عدالت میں موبائل استعمال کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر پر جرمانہ

کمرہ عدالت میں موبائل استعمال کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر پر جرمانہ

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے کمرہ عدالت میں موبائل استعمال کرنے پر نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر پر جرمانہ عائد کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظوری کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت کے دوران کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بھی پیش ہوئے۔ اس دوران کیپٹن (ر) صفدر نے ایک موبائل فون سنا جس پر فاضل جج برہم ہوگئے اور عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر پر ایک ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ موبائل میرا نہیں بلکہ معاون وکیل کا تھا مگر استعمال کرکے غلطی کی، جس پر عدالت سے معافی مانگ لی اور لکھ کر بھی دے دیا ہے۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: