Home / Business / کم بیلنس والے موبائل صارفین کو ٹیکس چھوٹ دینے کی سفارش

کم بیلنس والے موبائل صارفین کو ٹیکس چھوٹ دینے کی سفارش

اسلام آباد: سینٹ کمیٹی نے 5 سو سے کم بیلنس استعمال کرنے والے موبائل فون صارفین کو ٹیکس چھوٹ دینے کی سفارش کی ہے۔
سینیٹر شاہی سید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کااجلاس ہوا۔ کمیٹی نے فیڈرل بورڈ آف رونیو (ایف بی آر) کو موبائل فون کے صارفین سے جمع کردہ ٹیکس کی تفصیلات آئندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان میں ٹیلی فون کے ساڑھے 13 کروڑ صارفین ہیں۔ سینیٹ کمیٹی برائے آئی ٹی نے 5 سو روپے سے کم بیلنس استعمال کرنے والوں سے ٹیکس نہ لینے کی تجویز بھی دی۔
اجلاس کے دوران پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین اور انہیں پنشن کی ادائیگیوں کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن امپلائیز ٹرسٹ (پی ٹی ای ٹی) کے ایم ڈی نے بتایا کہ عدالت نے ریٹائرڈ ملازمین اور ادائیگیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں اور پینشنرز کے لیے تمام رقم بھی جمع کرانے کا حکم دیا ہے تاہم پنشنرز کو پنشن مل رہی ہے مسئلہ صرف 20 فیصد اضافہ کا ہے۔

Check Also

پاکستان میں معاشی ترقی کا عمل جاری رہے گا، ورلڈ بینک

اسلام آباد: عالمی بینک نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2017-18 کیلیے پاکستان کی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: