Home / Pakistan / کنسلٹنسی فرموں سے ہوشیار رہیں، جرمن سفارتخانے کا پاکستانی طلبہ کومشورہ

کنسلٹنسی فرموں سے ہوشیار رہیں، جرمن سفارتخانے کا پاکستانی طلبہ کومشورہ

اسلام آباد: جرمن سفارتخانے نے پاکستانی طلبہ کو جرمنی کے ویزوں کی پیشکش کرنے والی مختلف اسٹوڈنٹس کنسلٹنسی فرموں سے خبردارکیا ہے۔

جرمن سفارتخانے کے ترجمان نے کہاکہ بعض اسٹوڈنٹس کنسلٹنسی فرموں یاکنسلٹنسی ایجنسیوں کی جانب سے ویزوں کی ضمانت دی جاتی ہے جن کے بارے میں ہم سے دریافت کیاجاتاہے کہ کیاوہ قابل اعتبارہیں؟۔

ترجمان نے ایسی فرموں اورکنسلٹنسی ایجنسیوں سے لاتعلقی کااظہارکرتے ہوئے واضح کیاگیاکہ سفارتخانے کاا ن نوسر بازوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے نہ ہی ان پر بھروسہ کیاجائے۔ ترجمان کے مطابق جرمن سفارتخانے کا ایسے کسی بھی قسم کے ا دارے سے کوئی تعلق ،رابطہ یاوابستگی نہیں ہے۔
جرمن سفارتخانے کے ترجمان نے واضح کیاکہ اسٹوڈنٹ ویزے کے حصول کیلیے کسی ایجنٹ کی ضرورت نہیں،اس حوالے سے تمام معلومات ہماری ویب سائٹ پردستیاب ہیں۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: