Home / Pakistan / کوئٹہ اور گردونواح میں 4.2 شدت کا زلزلہ

کوئٹہ اور گردونواح میں 4.2 شدت کا زلزلہ

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ اور گردونواح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے بعد لوگ خوف و ہراس کے باعث اپنے گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ کے قریب پاک افغان سرحدی علاقہ اور زمین میں اس کی گہرائی 11 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Check Also

شہباز شریف نے چوہدری نثار کو سینیٹ انتخابات میں متحرک کردار ادا کرنے پر راضی کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چوہدری نثار کو متحرک کردار ادا کرنے پر راضی ...

Leave a Reply

%d bloggers like this: